گزشتہ روز این اے 237 کورنگی میں 14.88 فیصد رہا جو سب سے کم ٹرن آوٹ ہے

کراچی کے شہریوں کی انتخابی عمل میں دلچسپی کم ہوئی ہے جس کا واضح ثبوت گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات ہیں۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے ٹرن آؤٹ کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے سب سے زیادہ لوگ خانیوال میں نکلے جہاں ٹرن آؤٹ کی شرح 53.32 فیصد رہی۔

پی پی 241 بہاولنگر میں رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 48.83 فیصد جب کہ این اے 157 ملتان میں 44.22 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ این اے 118 ننکانہ صاحب میں ووٹنگ شرح 44.01 جب کہ پی پی 139 شیخوپورہ میں 41.86 فیصد میں رہا۔ مردان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پولنگ کی شرح 32.94فیصد رہی جب کہ این اے 24 چارسدہ میں ٹرن آؤٹ 29.02 فیصدرہا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے کم ٹرن آؤٹ کراچی میں رہا۔ گزشتہ روز کراچی کے حلقہ این اے 237 ملیر میں ووٹنگ کی شرح 20.33 فیصد رہی جب کہ سب سے کم ٹرن آؤٹ این اے 237 کورنگی میں 14.88 فیصد رہا۔ واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں بھی کراچی میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ ملک بھر کے مقابلے میں سب سے کم رہا تھا۔ کراچی کی سیاست پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں کراچی کے شہریوں کی عدم دلچسپی کی وجہ شہر میں سرگرم سیاسی جماعتوں پر عدم اعتماد اور شہر کے مسائل حل نہ ہونا ہے۔

Shares: