دا لیجنڈآف مولا جٹ جو کہ آج سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے اس کا کل رات لاہور میں پریمئیر کیا گیا. پریمئیر میں مین کاسٹ کے ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی. ماہر ہ خان ، فواد خان ، فارس شفیع ، گوہر رشید ، نئیر اعجاز ، شفقت چیمہ ، ریشم بلال لاشاری اور عمارہ حکمت ریڈ کارپٹ پر موجود رہے. ان کا حوصلہ بڑھانےکے لئے شوبز کی دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں سینئر اداکارہ نشو بیگم،میکال ذوالفقار ، کبری خان ، واسع چوہدری ، ذویا ناصر،شان شاہد ، مسلم لیگ ق کی آمنہ الفت ، مونس الہی اور مسلم لیگ ن کے رانا مشہور نے بھی شرکت کی. کرکٹر احمد شہزاد بھی پریمئیر میں دیکھے گئے. فلم میں نوری نت کا کردار کرنے والے حمزہ علی

عباسی بیمار ہونے کی وجہ سے پریمئیر میں شرکت نہ کر سکے. ریڈ کارپٹ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا. اس کے بعد میڈیا و دیگر کو فلم دکھائی گئی. فلم دیکھ کر جو بھی سینما ہال سے باہر نکلا اس نے تعریف کی. بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں بنی اس فلم کا دورانیہ ڈھائی گھنٹے ہیں. فلم آج ریلیز ہو چکی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام اسے کتنا سراہتی ہے. تاہم فلم کی پوری ٹیم خاصی پراعتماد ہے.

Shares: