جی سی یو نیورسٹی لاہور میں بریسٹ کینسر آگاہی پر سیمینار

0
41

گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہور میں بریسٹ کینسر آگاہی پر سیمینار کا انعقاد

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کینسر آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نامور اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ صرف صحت مند متوازن اور ایکٹو طرز زندگی کے ذریعے سے کینسر کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے، ہر خاتون کو روزانہ کم از کم 30 منٹ ورزش کرنی چاہیے ۔انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ خود سے وعدہ کریں کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں گئی اور اپنے گھر اور خاندان میں کینسر کے خلاف آگاہی پھیلائیں۔ مایا علی نے نے طالبات کو تلقین کی وہ اپنی صحت کے متعلق اپنے والدین سے ضرور بات کریں اور اپنے جسم یا صحت میں کسی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں فورا ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ اس آگاہی سیمینار کا انعقاد جی سی یو کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے شوکت خانم ہسپتال کی جانب سے کیا۔اس موقع پرجی سی یو کوالٹی اینہانسمینٹ سیل کی ڈائریکٹر ارم سہیل کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی فیملی اور دوستو ں کو بھی بریسٹ کینسرکے خلاف آگا ہی فراہم کرنا ہو نگی۔ڈاکٹر عفیفہ اشرف نے طلباءکوبریسٹ کینسر کی علامات اور سیلف ایگزیمینیشن کے طریقے کے حوالے سے آگاہ کیا اپنے پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیدی کا کہنا تھاکہ طلباءکو انکی صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تعلیمی اداروں کا فرض ہے۔

Leave a reply