ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ترکش کالونی میں ایک روزہ فری میڈیکل و گائنی کیمپ منعقد کیاگیا
تفصیل کے مطابق مکلی کے نزدیک سیلاب متاثرین کی ترکش کالونی میں نایاب میٹرنٹی ہوم اور میڈیکل سینٹر اور عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے جانب سے ایک روزہ گائنی اور فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا، کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں اور لیڈی ڈاکٹرزنے 600 سے زیادہ مرد اور عورتوں کا چیک اپ کرکے انہیں دوائیں دیں اور عورتوں کے مختلف بیماریوں کیلئے الٹراساؤنڈ بھی کئے گئے، اس موقعہ پر عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر بلاول سموں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوۓ کہا ،ہم نے کوشش کی ہے کہ اس بے مہار مہنگائی سے پسی عوام اور غریب مستحق لوگوں کے لۓ مفت علاج کے لۓ سہولیات مہیا کریں، ہم نے اپنا فرض ادا کیا ہے اور مزید کہا کے موجودہ حکمرانوں نے دواؤں کی قیمت میں اضافہ کیا ہے جس سے غریب آدمی علاج کیلئے خرچ کرنے سے قاصر ہے ،اس نے کہا ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غلام فاروق سومرو اور ڈی ایچ او حنیف میمن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ادویات کی فراہمی یقینی بنائی –
Shares: