چنیوٹ : ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

چنیوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار طاہرسیال )ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب
تفصیل کے مطابق چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے ڈھولچی ڈانسر گروپ کو 23 روز قبل کچے کے ڈاکوؤں نے شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے دھوکے سے بلوا کر ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کر لیا تھا جس پر چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے اور سنئیر صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ نے پارٹی قیادت کی مدد سے بازیابی کے لیے کوششیں کرتے ہوئے گھوٹکی پولیس کی مدد سے 23 روز بعد اغوا کاروں کے چنگل سے بازیاب کروالیا گیا تاہم بازیاب ہونے والے ڈھولچی ڈانسر گروپ کی جانب سے ایک ویڈیو وائرل کی گئی ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کاروں کو پچاس لاکھ روپے تاوان دینے کا کہا گیا ہے ، مغویوں کا کہنا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں نے ان کے ورثا سے پچاس لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد انہیں بازیاب کیا ہے مغویوں نے بازیابی کے بعد سابق سنئیر صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ چئیرمن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر بازیاب ہونے والے ڈھولچی ڈانسر گروپ نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے انکی بازیابی کے لیے کوشش کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر سابق سنئیر صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ آبدیدہ ہوگئے جبکہ بازیاب ہونے والے ڈھولچی ڈانسر گروپ نے گھوٹکی پولیس کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے یاد رہے کہ ڈھولچی ڈانسر گروپ کا تعلق چنیوٹ کے نواحی گاؤں جھوک چوغطہ سے تعلق ہے ڈھولچی ڈانسر گروپ کی کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں بازیابی پر چنیوٹ کے سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے

Leave a reply