ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم

0
36

ملک بھر میں موسم ابر آلود رہے کی پیش گوئی کی گئی ہے.
محکمہ موسمیات نے منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود جبکہ شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی متوقع ہے۔

آج صبج وفاقی دارالحکومت میں ہلکے بادل چھائے رہے تاہم سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد کا درجہ حرارت صبح کے وقت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 22 تک جا سکتا ہے۔

منگل کے روز صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود جبکہ کوئٹہ، پشین اورقلعہ عبداللہ میں چندمقامات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا اور سندھ میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

Leave a reply