زرداری کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت،خارج کی جائے، نیب کی عدالت سے استدعا

0
33

آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع کے کیس کی سماعت کے دوران عدالتی اہلکار نے عدالت کے باہر آواز لگا دی کہ آج آصف زرداری کیس کے علاوہ تمام کیس ملتوی کئے جاتے ہیں. آج صرف زرداری کیس کی سماعت ہو گی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی. ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ عدالت کی معاونت کر رہے تھے. جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ضمانت کی درخواست کوضمانت کی درخواست رہنےدیں،اس کوٹرائل نہ بنائیں،آپ پہلے ہی دلائل دےچکے ہیں،کوئی چیزرہ گئی ہے توصرف وہ بتائیں ،نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے کہا کہ میں صرف 20 منٹ دلائل دوں گا، یہ ساڑھے چارارب روپے کی ٹرانزیکشن کا معاملہ ہے،اس حوالے سے تمام فہرست مہیا کردی گئی ہے کہ کتنی رقم اکاؤنٹ میں آئی اورکتنی استعمال ہوئی ،28 بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش اب بھی جاری ہے ،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اےون انٹرنیشنل اورعمیرایسوسی ایٹس سےاربوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی،ان اکاؤنٹس کےساتھ زرداری گروپ اورپارتھینون کمپنیوں کی ٹرانزیکشن ہوئی،یہ 29میں سےصرف ایک اکاؤنٹ کی تفصیل ہے،باقی28اکاؤنٹس کی تفتیش جاری ہے ، نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ نیب کےپاس تفتیش کیلیےملزم کی گرفتاری کامکمل اختیارہے،نیب نےتمام حقائق کی کھوج لگانی ہے ،طلعت اسحاق کیس میں سپریم کورٹ نے نیب کوملزم کی گرفتاری کا اختیار دیا جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ تمام اختیارات تو ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے ہیں،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ضمانت قبل ازگرفتاری کیلیے غیرمعمولی حالات اورہارڈشپ کاسہارالیاجاسکتاہے،آصف زرداری نےغیرمعمولی حالات اورہارڈ شپ کاسہارانہیں لیا،آصف زرداری کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہے،سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں یہ ضمانت کی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں ،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں ،عدالت میں نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں. آصف زرداری اورفریال تالپور کےوکیل فاروق ایچ نائیک نےجوابی دلائل کا آغاز کردیا ہے .

دوسری جانب عدالتی اہلکار نے عدالر کے باہر آواز لگائی ہے کہ ‏آج آصف علی زرداری کے کیس کے علاؤہ کوئی کیس نہیں سنا جائے گا ، دیگر تمام کیسز سماعت کے بغیر ملتوی کیے جاتے ہیں .

Leave a reply