متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک جوائن کرلیا ہے۔

باغی ٹی وی :گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا ہے-

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 800 ملین سے زائد افراد کے ساتھ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا ہے۔


شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہمیں عوام کے درمیان موجود ہونا چاہیے اور چاہتے ہیں کہ ٹک ٹاک پر مثبت عربی مواد بناکر پیش کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہ صرف نوجوان نسل کو سننا چاہتے ہیں بلکہ ان کو اپنے بارے میں بھی بتانا چاہتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کے اکاؤنٹ بنانےکے فوراً بعد ہی ویڈیو شیئرنگ ایپ پر 2 لاکھ سے زائد افراد نے انہیں فالو بھی کرلیا ہے۔

Shares: