اداکارہ نازش جہانگیر جن کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے ان کے ساتھ کام کرنا نہایت ہی مشکل ہے. اکثر آڑٹسٹ ایسا کہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں . نازش نے ایسی باتوں پر توڑ دی ہے خاموشی . انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے ساتھ کام کرنا مشکل ہے لوگ ایسا کہتے ہیں تو کہتے رہیں. جب تک میرے ساتھ کوئی ٹھیک رہے میں اس کے ساتھ ٹھیک رہتی ہوں جب کوئی مجھے تنگ کرے اور میرے کام کو مشکل بنائے میرے پیسے ادا نہ کرے تو میں بھی اسکو تنگ کرتی ہوں اور پھر ٹھیک ٹھاک تنگ کرتی ہوں.. میں اصول پسند ہوں سکون سے رہتی ہوں اور سکون سے کوئی مجھے رہنے دے ایسا چاہتی ہوں، انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں کو لگتا ہے کہ میرے ساتھ کام کرنا مشکل ہے تو ٹھیک ہے ، ہے.
انہوں نے کہا کہ میرا دل اس وقت ٹوٹ گیا تھا جب میری ماں اس دنیا سے گئی تھی امی کی وفات کے بعد اب کوئی بھی غم بہت بڑا اور گہرا نہیں لگتا. نازش جہانگیر نے کہا کہ میرے بارے میں لوگ بلاوجہ باتیں کرتے رہتے ہیں میں اس لئے جواب نہیں دیتی کیونکہ میرے پاس ایسے معاملات کے لئے بالکل بھی وقت نہیں ہے.