عظیم شاعر حبیب جالب کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے 27 برس بیت گئے

0
41

اردو کے معروف اور عظیم شاعر حبیب جالب کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے 27 برس بیت گئے

باغی ٹی وی :حبیب جالب کا اصل نام حبیب احمد تھا آپ 1928 کو بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے اور دہلی کے اینگلو عریبک ہائی اسکول سے میٹرک کیا حبیب جالب ابتدا میں جگر مراد آبادی سے متاثر تھے اور روایتی غزلیں کہا کرتے تھے

برصغیر ہند کی تقسیم کے بعد وہ فیملی کے ساتھ پاکستان آگئے انہوں نے کراچی میں کچھ عرصہ معروف کسان رہنما حیدر بخش جتوئی کی سندھ ہاری تحریک میں کام کیا یہاں پر انہوں نے معاشرتی نا انصافیوں کو انتہائی قریب سے دیکھا اور پھر ان کا یہی مشاہدہ اور محسوسات ان کی نظموں کا موضوع بن گئے

عظیم شاعرآخر دم تک پاکستان کے محنت کش طبقے کی زندگی میں تبدیلی کے آرزو مند رہے انہوں نے معاشرے کے ہر اس پہلو کے خلاف آواز اٹھائی جس میں آمریت کا رنگ جھلکتا تھا اس پرانہوں نے ایوب خان یحیی خان اور ضیاالحق کے دور آمریت میں قید وبند کی صعوبتیں بھی کاٹیں حبیب جالب نے معاشرے میں ہونے والے ظلم، زیادتی، نا انصافی اور عدم مساوات کے حوالے سے جو بھی لکھا وہ زبان زد عام ہوا

عظیم شاعر اور محنت کش طبقوں کا مسیحا 12 مارچ 1993 کو اس جہان فانی سے رخصت ہوگیا حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے 16 برس بعد انہیں نشان امتیاز سے نوازا

Leave a reply