حبیب پراچہ کی فلم” The Last Full Measure”دنیا بھرمیں کامیابی اورمقبولیت کے جھنڈے گاڈ دیئے
لاہور:ہالی ووڈکی مایہ ناز فلم The Last Full Measure پاکستان میں ریلیز کردی گئی ہے گزشتہ دنوں اس فلم کا شاندار پریمئیر کراچی کے نیو پلیکس سنیما میں ہوا اورپاکستان میں دیگرسینماوں میں اس کو بہت جلد پیش کردیا جائے گا ، جس میں شوبز ، فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں ،شوبز ستاروں، فیشن اور میڈیا کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس فلم کو سراہا۔ امریکی قونصل جنرل بھی فلم دیکھنے آئے۔
باغی ٹی وی کے مطابق سنسنی خیز وار ڈرامہ فلم ’دی لاسٹ فل میژ ہالی ووڈ میں پاکستانی ایگزیکٹیوپروڈیوسر کی بنائی جانے والی پہلی فلم ہے جو پاکستان میں ریلیز ہوچکی ہے۔اس فلم کے ہدایت کارٹوڈ رابنسن ہیں جب کہ اداکاروں میں سیبسٹین اسٹین ، کرسٹوفر پلمر ، ولیم ہرٹ ایڈ ہیرس ، سیموئل ایل جیکسن اور دیگر فنکار شامل ہیں۔
اس فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر حبیب پراچہ ہیں جو ولیم پٹسن بارگر کی سچی کہانی بیان کرتے ہیں جس کا کردار جیریمی اروائن نے ادا کیا ہے جو اعلیٰ ترین مرتبہ کاجنگی ہیرو ہے او ر ائیرفورس میں طبی ماہر کی حیثیت سے کام کررہا ہے، وہ ساٹھ آدمیوں کی جانیں بچاتا ہے۔فلم کی ریلیزکے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر حبیب پراچہ نے کہا کہ میں اس مووی کو پاکستان میں ریلیز کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں، مجھے امید ہے کہ اس پروجیکٹ سے مجھے اور بھی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
باغی ٹی وی کے مطابق نے کہا کہ یہ ہماری بہادر مسلح افواج کے ہیروزکی کہانیاں ہیں اوران کے ذریعہ پاکستانی ناظرین کو اور خاص طور پر پوری دنیا کو معلوم ہوگا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے پاکستان کو پرامن، ترقی یافتہ اور مثبت رویّہ کاحامل ملک بنانے کیلئے کتنی بڑی قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں۔فلم ’دی لاسٹ فل میژ‘ہالی ووڈ میں حبیب پراچہ کی چوتھی پروڈکشن ہے،اس سے پہلے وہ دی ٹرسٹ ، ٹرمینل اور اسٹرائیو بناچکے ہیں۔
پاکستان میں یہ فلم ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ اور حبیب پراچہ کے تعاون سے ریلیز کی گئی ہے ۔دی لاسٹ فل میڑر پاکستان میں سینما پر لگنے والی کسی بھی پاکستانی پروڈیوسر کی پہلی فلم ہےامریکی قونصل جنرل نے اس امر کا اظہار کیا کہ بہت جلد ہالی ووڈ کے ہدایتکار پاکستان میں بھی کام کرنے آئیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس فلم کی ریلیز خوش آئند ہے۔
فلم کے پروڈیوسر حبیب پراچہ کا کہنا تھا کہ میرا مقصد پاکستان کا نام زیادہ سے زیادہ روشن کرنا ہے۔ اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ پہلی بار میری فلم پاکستان آئی ہے لیکن اب یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ فلم کا اسکرپٹ میرے پاس آیا تو مجھے بہت متاثر کن لگا، خواہش ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرنے والے پاکستانی ہیروز پر بھی فلم بنے۔ نوجوانوں کو نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ سخت محنت کریں ایک دِن نتیجہ ضرور ملے گا۔
باغی ٹی وی کے مطابق اس فلم کے پریمیئر میں علی رحمن، عمیمہ ملک ،ثروت گیلانی، مومل شیخ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ فلم کے ریڈ کارپٹ پر شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے کہکشاں کا سماں باندھ دیا، فنکاروں نے حبیب پراچہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانیوں نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ فلم ویت نام کی جنگ کے تناظر میں بنا ئی گئی ہے یہ ایک ائیر مین ولیم ایچ پٹیسنبرگر کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔
ویتنام کی جنگ کے مشن کے دوران ان کی ناقابل یقین قربانی کو میڈل آف آنر کے ساتھ اعتراف کرنے میں 32 سال لگے ، یہ سب سے اعلی فوجی اعزاز ہے جو بہادری کے لئے دیا گیا تھا۔اس فلم کو ویتنام جنگ کے دوران قابل ذکر بہادری کی ایک کارروائی سے متاثر ہوکر بنا ئی گئی ہے ۔ 11 اپریل ، 1966 کو ایئر مین فرسٹ کلاس ولیم ایچ پیٹسنبرگر ، جو فضائیہ کا ایک نوجوان جو ریسکیو ماہر ہے نے زخمی او آگ میں گھرے فوجیوں کو نکالنے میں بے مثال مدد ، کارروائی اور آپریشن میں حصہ لیا اور اپنی جان کی بھی پروا نہیں کی ۔
اس فلم میںایک اہم کردار کو بھی پیش کیا گیا ہے ، جس میں ۹ فوجیوں کو بحفاظت لے جانے کے بعد ، پٹسن برگر نے وہاں محصور پیادہ فوجیوں کے ساتھ رہنے کا انتخاب کرتے ہوئے اور ان کے ساتھ لڑنے کو ترجیح دی اور خود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان دیدی اور خود کو وہاں سے نکالنے سے انکار کردیا ۔ پاکستان میں یہ فلم ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ اور حبیب پراچہ کے تعاون سے ریلیز کی گئی ہے۔
یاد رہےکہ حبیب پراچہ ایک ایسے پاکستانی فلم پروڈیوسر ہیں جو پاکستان میں نہیں بلکہ ہالی وڈ میں فلمیں بناتے ہیں۔ انھوں نے ہالی وڈ کے مایہ ناز اداکار نکولیس کیج اور آسٹن پاور کے مائیک میئر جیسے اداکاروں کے ساتھ فلمیں بنائی ہیں۔حال ہی میں لاس انجیلیس میں حبیب پراچہ کی نئی فلم ’ٹرمینل‘دی ٹرسٹ،اورسٹرائیو کا پریمیئر ہوا