جب ہم اپنا ہدف حاصل کرلیں گےتو تیل رعایتی قیمت پر ہوگا،وزیر مملکت مصدق ملک
اسلام آباد: وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا ہے کہ جب ہم اپنا ہدف حاصل کرلیں گےتو تیل رعایتی قیمت پر ہوگا، اصل قیمت اس وقت نہیں بتاسکتا-
باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ ہم اپنی ضرورت کا ایک تہائی خام تیل روس سے لینا شروع ہوجائیں گے تو قیمتوں میں بڑا فرق آئے گا اور اس کا اثر لوگوں کی جیب تک پہنچے گا-
ملک کے میدانی اضلاع میں آندھی چلنے کا امکان
انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہےکہ ایک تہائی خام تیل رعایتی قیمت پر روس سے آئے، جب ہم اپنا ہدف حاصل کرلیں گےتو تیل رعایتی قیمت پر ہوگا، اصل قیمت اس وقت نہیں بتاسکتا، تاہم اس کا بہت بڑا فرق آئے گا اور اثر لوگوں کی جیب تک پہنچےگا،ابھی پہلا جہاز آیا ہے، ہمارا ہدف ہے کہ ایک ڈیڑھ مہینے میں تسلسل سے روسی تیل آنا شروع ہوجائے۔
اگر کوشش کریں تو عافیہ کی واپسی بہت آسان ہے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
واضح رہے کہ روس سے پیٹرول کے بعد ایل پی جی پاکستان پہنچ گئی ہے روس سے ایل پی جی کی پہلی کھیپ کے10 کنٹینرطورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، ابتدائی مرحلے میں ایک لاکھ دس ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی ہے روس سے ایل پی جی درآمد کرنے کا معاہدہ رواں سال جنوری میں ہوا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ اگلے چند دنوں میں ایل پی جی کے نئے نرخوں کا تعین کیا جائے گا۔