پاکستان میوزک انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی بطور اداکارہ ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

باغی ٹی وی :پاکستان کی معروف گلوکارہ و موسیقار حدیقہ کیانی گلوکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد اب اداکاری میں قسمت آزمانے کے لیے تیار ہیں۔

فریال محمود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گلوکارہ حدیقہ کیانی کی اداکاری کے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا-
https://www.instagram.com/p/CE6HQvbA5pS/?utm_source=ig_embed
فریال محمود نے انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی کے ہمراہ اپنی دو تصاویر پوسٹ کیں اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں گلوکارہ کے مداحوں کو ایک اہم اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ حدیقہ کیانی جلد ہی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا سرپرائز ہے کہ گلوکارہ حدیقہ کیانی ‘ رقیب سے’ نامی ڈرامے میں اپنا ایکٹنگ ڈیبیو کریں گیجو ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

اُنہوں نے حدیقہ کیانی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو جاننے سے پہلے میں ہمیشہ یہی سوچتی تھی کہ آپ کی شخصیت کیسی ہوگی لیکن آپ کو جاننے کے بعد میں نے جو خوشی محسوس کی ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کی۔

فریال محمود نے گلوکارہ کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ حدیقہ کیانی اداکاری کی دُنیا میں حکمرانی کرنے آئی ہیں اور جلد ہی یہ ایک راک اسٹار کے روپ میں نظر آئیں گی۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ حدیقہ کیانی کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے بہت پُرجوش ہیں

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کی جانب سے اپنے پہلے ڈراما سیریل کے متعلق کوئی پیغام سامنے نہیں آیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CEozrRoAMh1/?utm_source=ig_embed
دوسری جانب مذکورہ ڈرامے رقیب کا اسکرپٹ شئیر کرتے ہوئے اداکارہ اقرا عزیز نے بھی اس ڈرامے میں اداکاری کرنے کا اعلان کیا تھا-

نامور ڈیزائنر اور میزبان حسن شہریار یاسین ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے لیے تیار

احسن خان اور نیلم منیر ڈرامہ سیریل قیامت میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

Shares: