قوم پرمشکل وقت،خطرناک بیماری حملہ آورہے،احتیاطی تدابیراختیارکریں ،بڑوں کی دعائیں لیں‌،حدیقہ کیانی کا پیغامِ نصیحت

لاہور:قوم پرمشکل وقت،خطرناک بیماری حملہ آورہے،احتیاطی تدابیراختیارکریں ،بڑوں کی دعائیں لیں‌،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کی معروف گلوکارہ ، سوشل ورکر حدیقہ کیانی نے باغی ٹی وی کے ذریعے پاکستانی قوم تک ایک اہم پیغام پہنچایا ہے، حدیقہ کیانی نے اپنے پیغام میں‌ بہت خوبصورت گفتگوکرتے ہوئے آزمائش کی اس گھڑی میں احتیاطی تدابیراختیارکرنے پرزوردیا ہے

 

باغی ٹی وی کے ذریعے اپنے چاہنے والوں اورباغی ٹی وی قارئین کےلیے پیغام جاری کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے کہا ہےکہ کرونا وائرس سے بچاو کا واحد اورکامیاب حل یہی ہےکہ ہم اپنے آپ کو محدود کرلیں ، انہوں نے مزید کہا کہ اگرمجبوراٰ کسی گھر سے باہر نکلنا ہی پڑجائے تو دیر نہ کیجئے بلکہ جلدی گھر واپس آ جائیں، اس میں‌ ہم سب کی بہتری ہے

حدیقہ کیانی نے اپنے خوبصورت پیغام میں کہا کہ جونہی گھرواپس پہنچیں تو سب سے پہلے اپنے ہاتھ دھوئیں ، ہاتھ دھونے پرکوئی زیادہ ٹائم نگتا ، چند سیکنڈز کی بات ہے، وہ کہتی ہیں کہ اس کے بعد اپنے گھر میں موجود بڑوں کی خیریت دریافت کریں ، مگرکوشش کریں کہ جب تک یہ وائرس موجود ہے ، گھروالوں سے بھی کچھ نہ کچھ فاصلہ ضرور ہونا چاہیے

حدیقہ کیانی کہتی ہیں کہ یہ وقت گھبرانے کا ،جزبانی ہونے کا یا پریشان ہونے کا نہیں بلکہ حکمت و دانائی سے گزارنے کا ہے ، گھر میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں ، یہاں مثبت سوچ اور مثبت اقدام کا مظاہرہ ہونا چاہیے ،

معروف گلوکارہ سوشل ورکرحدیقہ کیانی نے اپنے پیغام میں اہم نقطہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اس بیماری سے جان چھڑانے کا ، اس سے بچنے کا اوردوسروں کو بچانے اورمحفوظ رکھنے کا ایک ہی حل ہے اپنے آپ کو ایک دوسرے سے دور رکھیں تاکہ اگرکسی میں ایسی کوئی شکایت ہے تو دوسرے محفوظ رہ سکیں

حدیقہ کیانی نے عوام سےاپیل کرتے ہوئے کہا کہ بہتر اورضروری تو یہ ہےکہ اپنے آپ کو لاک ڈاون کریں ، حکومت کرے یا نہ کرے ہمیں‌ خود کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیں ،انہوں‌ نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت مذاق اورلطیفوں کا نہیں یہ اپنے آپ کو اوراپنے ارد گرد رہنے والوں کو بچانے کا وقت ہے ، کون ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا ہے اورکون اس سے بچتا ہے یہ کوشش پرمنحصرہے ،

Comments are closed.