پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ترکی کے تاریخی ڈرامہ سیریز دیریلیس ارطغرل کو دل چسپ خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اپنے گانے کو سراہنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

باغی ٹی وی : انسٹاگرام پر گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ارطغرل غاری کے پوسٹر کے ساتھ اپنی بھی تصویر شیئر کی ہے، تصویر پر لکھا ہے کہ ’ایک ملین ویوز‘یعنی حدیقہ کیانی کی آواز میں ارطغرل غازی کے گانے کواب تک دس لاکھ مداح دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CCBvGZDHw3U/
حدیقہ کیانی نے کیپشن میں لکھا کہ ہم نے اکیلے صرف فیس بک پر دس لاکھ (ایک ملین) ویوز حاصل کرلیے ہیں، انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سپورٹ کرنے کا شکریہ، میں واقعی سب کی بہت مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے ترک زبان میں ’ارطغرل غازی‘ کا ٹائٹل سانگ گایا ہے، جو کہ 2 منٹ 58 سیکنڈز پر مشتمل ہے۔

حدیقہ کیانی نے لکھا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے لیے میری محبت کسی دوسرے ملک کی محبت سے بالکل برعکس ہے کیونکہ میرے آباؤ اجداد کا تعلق ترکی کے شہر ازمیر سے ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں بچپن سے ہی ترکی سے وابستہ رہی ہوں اور میں نے بچپن میں ہمیشہ ترکی میں منعقدہ بچوں کے بین الاقوامی میلے میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

گلوکارہ نے لکھا کہ 2005 میں جب میں واپس ترکی گئی تھی تو میں نے ’اتاترک کلچرل سینٹر اینڈ اوپیرا ہاؤس‘ میں ایک بار پھر سے پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور اس دوران سب سے خاص بات یہ تھی کہ میں نے ترکی کا مشہور گانا ’Sen Aglama‘ گایا تھا اور میں نے اپنی گلوکاری کے ذریعے اُس ملک کے لوگوں سے پاکستانی عوام کی محبت کا اظہار کیا تھا جو ہر اچھے برے وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوتا ہے۔

حدیقہ کیانی نے لکھا تھا کہ میں نے اپنی گلوکار ی کے ذریعے ترکی کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے تاکہ اسی طرح پاکستان اور ترکی کے مابین ثقافت، فن اور محبت کے ذریعے دوستی پروان چڑھتی رہے۔

حدیقہ کیانی نے تُرک عوام کے دل جیت لئے

Shares: