حدیقہ کیانی نے جذباتی پوسٹ کے ساتھ والدہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شئیر کی

0
61

اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی نے گزشتہ روز ایک جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر شئیر کی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی والدہ خاور کیانی انتقال کر گئی ہیں . انہوں نے لکھا کہ والدہ، دادی اور شاعرہ خاور کیانی آج انتقال کرگئیں ہیں ، ہم ہر ایک سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں براہ کرم خاندان کی رازداری کا احترام کریں۔خاور کو جاننے والے جانتے ہیں کہ وہ کس قدر باوقار خاتون تھیں وہ ایک مضبوط اور خود مختار کام کرنے والی ماں تھیں جن کے لئے ان کے بچے ان کی اولین ترجیح تھے. خاور لڑکیوں کے ایک سرکاری اسکول میں پرنسپل اور ایک بہترین شاعرہ تھیں۔انہوں نے تنقیدی طور پر سراہی جانے والی کتابوں کا ایک سلسلہ اور پاکستان کی موسیقی کی تاریخ کے کچھ سب سے

بڑے گانوں جیسے "بوہے باریاں”، کرکٹ ورلڈ کپ 1999 کا ترانہ "انتہائی شوق” اور "آس پاس” لکھا۔میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اس مشکل وقت میں ہم سب کےلئے دعا کیجیے.حدیقہ نے اپنی پوسٹ‌کے آخر میں لکھا ”بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں”۔یاد رہے کہ حدیقہ کیانی کی والدہ کافی عرصے سے بیمار تھیں اور گلوکارہ حدیقہ کیانی اس چیز کا ذکر اپنے اکثر انٹرویوز میں کرتی بھی رہتی تھیں اور باقاعدہ بتاتی تھیں کہ ان کی بیماری کی وجہ سے میں باہر کے ٹورز نہیں لیتی کیونکہ مجھے اپنی والدہ کا خیال رکھنا ہے.

Leave a reply