پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کا بھارتی گلوکار سونو نگم سے رابطہ
پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی اور بالی وڈ کے معروف گلوکارسونو نگم کے درمیان رابطہ ہوا ہے –
باغی ٹی وی :گزشتہ دنوں بھارتی گلوکار سونو نگم نے انسٹاگرام پرسونو نگم نے سوچ بینڈ اور کم عمر گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کے کلام’بول ہو‘ کو ماسٹر پیس قرار دیا تھا ہادیہ کا گیت سُن کرکہا تھا کہ بہت دنوں بعد کسی آواز نے میرے دل کو چھوا ہے میں حیرت زدہ ہوں کہ آج بھی ایسا کام ہوتا ہے کہ انسان اسے سُن کر پھوٹ پھوٹ کر روئے-
بھارتی گلوکار نے کہا تھا کہ انہوں نے کبھی ایسا سوچا بھی نہیں تھا کہ کوئی گانا سُن کر میں یوں رونا شروع کردوں گا۔
سونو نگم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کوئی گانا انہیں رُلا سکتا ہے لیکن اس گانے نے یہ کردیا۔
سونونگم نے کہا تھا کہ یہ گانا مجھے جاوید جعفری نے بھیجا تھا حالانکہ میں یہ گانا پہلے بھی سن چکا تھا لیکن آج ڈھنگ سے سنا جس کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں نے بہت دنوں بعد کوئی اچھی چیز سنی ہے۔
گلوکار نے نوعمر ہادیہ اور سوچ بینڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ گانا وہ بار بار سننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اب فیس بک پر جاری ایک پوسٹ میں پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی نے بھارتی گلوکار سونو نگم سے رابطے سے متعلق آگاہ کیا۔
گلوکارہ ہادیہ ہاشمی نے بتایا کہ ان کا بھارتی گلوکارسونونگم سے ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ ہوا۔ سونو نگم نے ہادیہ ہاشمی کی سریلی آواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آواز دیگرکئی گلوکاروں سے مختلف ہے مجھے امید ہے آپ کا شمار جلد بڑے فنکاروں کی فہریست میں ہوگا۔
ننھی گلوکارہ نے کہا کہ سونونگم سے بات کرکے بے حد خوشی ہوئی یہ میرا ایک خواب تھا جو سچ ہوا میں اور میرے کنبے کے ممبران بہت خوش ہیں –
ہادیہ ہاشمی نے سونو نگم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اس حوصلہ افزائی اور محبت کا شکریہ جو آپ نے ہمیں دیا ہے –
خیال رہے کہ بول ہو گانا نیس کیفے بیسمنٹ کے سیزن 5 میں سامنے آیا تھا اور اس میں ایک 8 سالہ بچی ہادیہ کی آواز کو جادو قرار دیا گیا تھا کہ جس نے سننے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا-