اثاثہ جات کیس ،پی پی رہنما کی عبوری ضمانت میں 4 اکتوبر تک توسیع

0
36

سند ھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسا ن کی آمد ن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت میں 4 اکتوبر تک توسیع کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دورا ن پی پی رہنما کے وکیل ضمیر احمد ایڈووکیٹ او ر قومی احتساب بیور و (نیب ) کے پراسیکوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔

منظور وسان کے وکیل ضمیر احمد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انکوائر ی بند کرنے کے لئے کیس نیب ہیڈ کوارٹر بھیج دیا تھا لیکن معاملہ ابھی تک التو اکا شکار ہے،جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ انکوائری پر اب تک فیصلہ کیوں نہیں کیا گیا ؟نیب پراسیکیوٹر نے عدالت نے کو بتایا کہ کیس انکوائری کے مراحل پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

‏پرائیویٹ تعلیمی ادارے یا مافیاز۔۔۔۔

عدالت نے سوال کیا کہ کہا گیا تھا انکوائری بند کررہے ہیں تو پھر ابھی تک فیصلہ کیوں نہیں کیا؟ ، جس پر پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن نے کچھ آبزرویشن دی تھیں جن کے باعث معاملہ تعطل کا شکار ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک ماہ کی مہلت دے رہے ہیں جو بھی کرنا ہے چیئرمین کوکہیں فیصلہ کریں۔

بعدازاں عدالت نے پی پی رہنما منظور وسان کی ضمانت میں چاراکتوبر تک توسیع کردی۔

Leave a reply