افسوس تومجھے بہت مگر کسی حادثے میں ان کی ڈیتھ ہوئی،مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک

maryam nawaz

تحریک انصاف کے رہنما ظل شاہ کی موت ایک معمہ بنی ہوئی تھی، تحریک انصاف پولیس پر الزام لگا رہی تھی تو سرکاری حکام حادثہ قرار دے رہے تھے، آج وزیراعلیٰ اور آئی جی حقیقت سامنے لائے تو ایسے میں ن لیگی رہنما مریم نواز کی بھی ایک آڈیو سامنے آئی ہے

ن لیگی رہنما مریم نواز آڈیو میں کسی سے اسی حادثے کے بارے میں بات کر رہی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز کی لیک آڈیو وائرل ہو چکی ہے، مبینہ طور پر مریم نواز کی آڈیو میں کہا گیا ہے کہ یہ جو ڈیتھ ہوئی ہے پی ٹی آئی ورکر کی اس پر کہنا چاہئے کہ افسوس تو مجھے بہت ہے مگر کسی حادثے میں ان کی ڈیتھ ہوئی ہے ،مبینہ آڈیو میں مریم نواز مزید کہتی ہیں کہ میں نے یہ بھی سنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ ان کو ذاتی کار میں لائے تھے اور چھوڑ کر بھاگ گئے،مریم نواز مزید کہتی ہیں کہ نہیں نہیں انکل، وہ اینگل نہیں ہے۔ اینگل یہ ہے کہ وہ سارے اپنے کارکنان کو چھوڑ کر خود چھپے ہوئے ہیں

مریم نواز کی آڈیو میں دوسری جانب کون ہے، اس بارے کچھ پتہ نہیں چل سکا، تا ہم سوشل میڈیا پر جاری بحث میں کہا جا رہا ہے کہ مریم نواز جس شخصیت کو انکل کہہ کر پکار رہی ہیں وہ پرویز رشید ہیں،

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تمام تکنیکی مسائل کو بروئے کار لارے ہوئے بیک ٹریک کیا گیا گاڑی کو 31 کیمروں کی مدد سے گلبہار سیکیورٹی کی بیسمنٹ سے ٹریک کیا گیا گاڑی کی بیک سیٹ پر ظل شاہ کا خون بھی موجود ہے،6 بجکر24 منٹ پر یہ گاڑی فورٹریس اسٹیڈیم کے قریب ظل شاہ سے ٹکرائی ،پنجاب پولیس تمام تفتیش انکے والد کے سامنے خود رکھے گی گاڑی میں جہانزیب اورعمر فرید نامی افراد تھے گاڑی کا مالک راجہ شکیل ہے اور یہ پی ٹی آئی کا سینٹرل پنجاب کے وائس پریزیڈنٹ ہیں

زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

 قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے

Comments are closed.