حفیظ کی اچھی بیٹنگ سے پاکستان کا کیویز کو مناسب ہدف

باغی ٹی و ی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کے دوسرے مقابلے میں قومی ٹیم نے جیت کیلئے164 رنز کا ہدف دیا ہے۔اس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 45 رنز بنا لیے ہیں. اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے .

قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیلی اور99 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔20ویں اوور کی آخری گیند پر انہوں نےچھکا لگا کر ٹیم کا اسکور163 تک پہنچایا۔

محمد حفیظ نے 57گیندوں پر 5چھکوں کی مدد سے 99رنز بنائے۔ اوپنر محمد رضوان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
کپتان شاداب خان4، حیدر علی 8اورخوشدل شاہ نے14رنز بنائے۔ عبداللہ شفیق بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پہلے ٹی20 میچ میں شکست کے بعد سیریز میں اِن رہنے کیلئے پاکستان کو آج کا میچ جیتنا ہوگا۔ میزبان نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستانی ٹیم نے دورہ نیوزی لینڈ میں ناقص ترین آغاز کیا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اوربیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

Shares: