حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی کیخلاف ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، بڑا قدم اٹھا لیا

0
39

جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے،

کشمیر، یوم سیاہ، وزیراعظم عمران خان کا دنیا کے نام اہم پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید کی جانب سے جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخ کئے جانے کے خلاف سینیٹ میں باقاعدہ تحریک استحقاق جمع کروا دی گئی ہے اور حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اس اقدام کو پارلیمنٹ کی توہین قرار دیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے تحریک استحقاق جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا کی جانب سے حافظ حمداللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ کرنا پارلیمنٹ کی توہین کے مترادف ہے، چیئرمین سینیٹ فوری طور پر استحقاق کمیٹی کا اجلاس بلائیں اور نادرا کے خلاف کارروائی کی جائے،

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف رہنما حافظ حمد اللہ ممبر سینیٹ اور بلوچستان کے وزیر صحت رہ چکے ہیں، اسمبلی کا رکن ہونا بذات خود پاکستانی شہری ہونے کا ثبوت ہے، ارکان پارلیمنٹ میں اس اقدام سے شدید تشویش پیدا ہوگئی ہے، تحریک استحقاق کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق رکن سینیٹ کی شہریت کی منسوخی سےشدیدبےچینی پائی جاتی ہے، یاد رہے کہ ایک دن قبل نادرا کی جانب سے حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ کر دی گئی تھی جس کے بعد پیمرانے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی تھی کہ حافظ حمداللہ کو ٹاک شوز میں بھی مدعو نہ کیا جائے، حکومت کے اس اقدام کے بعد سینیٹر پرویز رشید نے سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کروائی ہے،

Leave a reply