حافظ حسین احمد نےایسےرازوں سےپردہ اٹھایا کہ مولانا پنڈی والوں کےسامنےجھک گئے،اہم شخصیت کابڑادعویٰ

اسلام آباد :حافظ حسین احمد نے ایسے رازوں سے پردہ اٹھا دیا کہ مولانا پنڈی والوں کے سامنے جھک گئے،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے اوراس بات کی تائید معروف صحافی ہارون الرشید نےاس دعوے سے کی کہ مولانا فضل الرحمن کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست سینٹ الیکشن کے گرد گھوم رہی ہے،ماضی میں سینٹ الیکشن میں ضمیر کا سودا کرنے پر عمران خان نے اپنے 20 ارکان اسمبلی کو نکال دیا تھا تھا پھر بھی جیتے تھے۔

سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں ماضی کا ڈیٹا نہیں بلکہ تازہ ڈیٹا ہے۔ہارون الرشید نے مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خاموش ہیں کیونکہ ان پر کرپشن کے کیسز ہیں۔مولانا فضل الرحمن سمجھ رہے تھے کہ ایسا وقت نہیں آئے گا لیکن حافظ حسین نے شواہد دے دئیے۔

مولانا فضل الرحمن کی انڈر سٹیڈنگ ہو گئی ہے کیونکہ ان کا رویہ جارحانہ نہیں ہے،میرا اندازہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی اسٹیبشلمنٹ سے بات ہوئی ہے۔

Comments are closed.