حافظ محمد سعید کیس کی سماعت ملتوی، حتمی بیان کے لئے سوالنامہ جمع
حافظ محمد سعید کیس کی سماعت ملتوی، حتمی بیان کے لئے سوالنامہ جمع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پروفیسر حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کے خلاف کیس کی سماعت کل 11 جنوری تک کے لیے ملتوی کر دی ہے،
جمعہ کے دن انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں پروفیسر حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کے حتمی بیان کیلئے سوالنامہ جمع کروا دیا گیا ہے، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالرؤف وٹو کی طرف سے سوالنامہ دیے جانے پر عدالت نے کیس کی سماعت کل ہفتہ تک کیلئے ملتوی کر دی،
حافظ محمد سعید و دیگر کے وکلاء نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے ایک دن قبل گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی تھی اب ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے دیے گئے سوالنامہ کا جواب جمع کروایا جائے گا،
واضح رہے کہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی کی قرارداد 1267کے تحت گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کے خلاف درج مقدمات الانفال ٹرسٹ سے تعلق کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں جو ملک بھر میں مساجداور دینی ادارے تعمیر کرنے والا ادارہ ہے۔
ایلس ویلز پاکستان کیوں آ رہی ہے؟ ایسی حقیقت سامنے آئی جسے سن کر ہر پاکستانی غصہ میں آ جائے