اترپردیش: بھارتی ریاست اترپردیش میں حافظ قرآن کو ہندو انتہاپسندوں نے جے شری رام نہ کہنے کی وجہ سے جان سے مار ڈالا.

تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہاپسندی دن گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی جارہی ہے. بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع میراٹھ میں حافظ قرآن قاری اویس کو جے شری رام نہ کہنے کی وجہ سے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا. اس تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حافظ قرآن قاری اویس پر ہندو انتہا پسند ظالمانہ طریقے سے تشدد کررہے ہیں. ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساتھ کھڑے لوگوں میں سے کسی نے بھی اتنی ہمت نہیں‌ کہ نوجوان کو اس ظالمانہ تشدد سے بچائیں.

https://twitter.com/YouniisBaloch/status/1166670566792847360

دوسری جانب اس ظالمانہ تشدد کیخلاف بھارت میں کسی نے قدم نہیں اٹھایا. بھارتی حکومت سمیت وہاں کی پولیس بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے.

Shares: