واشنگٹن:کالعدم جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے سربراہ کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنا بیان داغنےلگے .پاکستان حکومت کی طرف سے گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی صدر کی خوشی کی انہتا نہ رہی ،

امریکی صدر نے حسب عادت اپنے ٹویٹ پیغام میں حافظ محمد سعید کی گرفتاری پر کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے ماسٹر مائینڈ حافظ محمد سعیدکو 10سال بعد حکومت پاکستان نے گرفتار کر لیا ہے.


ڈونلڈ ٹرمپ نے اس گرفتاری سے متعلق حکومت پاکستان پر عالمی دباو کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بالآخر پاکستان پر دباو کام کر ہی گیا پچھلے دو سال سے پاکستان پر دباو بڑھا رہے تھے

یاد رہے کہ کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعیدکی گرفتاری پر بھارت ،امریکہ اور امریکی اتحادی ملکوں میں بڑی خوشی منائی جارہی ہے اور اس وقت عالمی میڈیا پروفیسر حافظ محمد سعید کی گرفتاری کو بہت بڑی کامیابی قرار دے رہا ہے.

Shares: