اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے حافظ محمد سعید کوگھریلواخراجات کے لیے استثنیٰ دینے پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے معاملے کو غیر ضروری طور پر اچھالا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حافظ محمد سعید اور دیگر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے زیر اثر ہیں، حافظ محمد سعید اور دیگر کو استثنیٰ سلامتی کونسل کی 1267 کمیٹی کے ضابطہ کار کے مطابق دیا گیا ہے،
حافظ محمد سعید کو منجمند اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی اقوام متحدہ نے دی اجازت
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حافظ محمد سعید نے گھریلو اخراجات کے لئے اقوام متحدہ میں استثنیٰ کی درخواست دائر کیی تھی جے سلامتی کونسل کمیٹی نے معمول کے مطابق منظور کیا، اس حوالہ سے بھارتی میڈیا کا غیرضروری طور پرمعاملے کواچھالنا ا فسوسناک ہے،بھارتی میڈیا نے پاکستانی کاوشوں کومنفی رنگ دینے کی کوشش کی،
حافظ محمد سعید کو اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خصوصی کمیٹی نے دی ہے، اقوام متحدہ نے حافظ محمد سعید کے پر پابندی لگا رکھی ہے، جس کے بعد پاکستان میں ان کے اکاؤنٹس منجمند کر دیئے گئے تھے
میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح افراد کبھی نہیں دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر
حافظ محمد سعید کی جانب سے اقوام متحدہ میں درخواست دی گئی تھی کہ ان کے بینک اکاؤنٹس منجمند ہونا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ نے حافظ محمد سعید کو منجمند اکاؤنٹس سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت دے دی،حافظ محمد سعید کواکاوَنٹس استعمال کرنے کی اجازت روزمرہ اخراجات پورے کرنے کے لیے دی گئی .
عمران خان نے دورہ امریکہ کی کامیابی کیلئے حافظ محمد سعید کو گرفتار کروایا، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کیا ہوا ہے وہ اسوقت جیل میں ہے، لاہور ہائیکورٹ میں حکومتی اقدامات کے خلاف درخواستیں زیر سماعت ہے، حکومت نے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ و دیگر رہنماوں پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے درج کر رکھے ہیں.
دہشت گردی کے مقدمات، حافظ محمد سعید نے اہم قدم اٹھا لیا
کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟