دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیر رغضنفرعلی نے کہا ہے کہ حافظ محمد سعید کی گرفتاری عالمی دباؤ کا نتیجہ ہے
سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیر رغضنفر علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حافظ محمد سعید کی گرفتاری دباؤ کا نتیجہ ہے، مران خان کے دورہ امریکا سے قبل گرفتاری کی گئی، حافظ محمد سعید کے خلاف کوئی ایسی رپورٹ موجود نہیں جس پر انہیں گرفتار کیا جائے وہ کشمیر کیآزادی کے لئے آواز اٹھاتے ہیں، بریگیڈیر رغضنفرعلی نے مزید کہا کہ امریکہ وبھارت کا ہمیشہ حافظ محمد سعید ہدف رہے ہیں، بھارت نے حافظ محمد سعید کو اتنا ہائی لائٹ کیا کہ ہم عالمی دباؤ برداشت نہیں کر سکتے، حافظ محمد سعید کے خلاف اگر کوئی ثبوت ہیں تو پاکستان میں عدالتیں موجود ہیں یہاں ثبوت دینے چاہئے.
مزید یہ بھی پڑھیے
حافظ محمد سعید و دیگر کے خلاف مقدمات، عدالت نے حکومت سے جواب طلب کر لیا
واضح رہے کہ حافظ محمد سعید کو سی ٹی ڈی نے آج لاہور سے گرفتار کیا ہے.
حافظ محمد سعید نے دہشت گردی کےمقدمات پر لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے، گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے پنجاب حکومت اور سی ٹی ڈی سے جواب طلب کیا تھا، عدالت نے دو ہفتوں کے لئے سماعت ملتوی کی تھی.
مزید یہ بھی پڑھیے
دہشت گردی کے مقدمات، حافظ محمد سعید نے اہم قدم اٹھا لیا
کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟