: حافظ سلمان بٹ کے نام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشرلقمان کی خصوصی شرکت
باغی ٹی وی : حافظ سلمان بٹ کے تعزیتی ریفرنس سلسلے میں پر وقار تقریب کا نعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور صحافتی افراد نے شرکت کی . سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے خصوصی شرکت کی اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی انہوں نے حافظ سلمان بٹ کی خوبیوں کو شیئر کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا
حافظ سلمان بٹ کی رحلت کے بعد ان کی یاد میں پیش کیے گئے ریفرنس میں معزز شخصیات نے اپنے اپنے اندز میں ان کو خراج تحسین پیش کیا . اس موقع پر حاضرین مجلس میں معزز شخصیات نے کہا کہ حافظ سلمان بٹ ایک درویشں شخصیت کے مالک تھے
جنہوں نے ایک قلندرانہ زندگی گزاری. انہوں نے اپنی پوری زندگی اس انداز میں بسر کہ لوگوں کو بھلا ہو سکے .وہ کمزورں اور ناتوں کا سہارا تھے . بے بس اور کم مائیگ لوگ ان کے ہاں اپنی حاجات لے کر جاتے تھے اور وہ ان کو حق دلانے کے لیے ہر طرح کا سٹینڈ لیا کرتے تھے.
مقررین نے کہا کہ حافظ سلمان بٹ لاہور کی شان تھے انہوں نے کلمہ حق کہنے کے وقت جابر اور ظالم سے بھی خوف نہیںکھایا.
وہ حق اور سچ کے لیے ڈٹ جانے والے فرد تھے . لاہور اور اہل لاہور کی خدمت کے لیے حافظ سلمان بٹ نے اپنی توانائیاں صرف کر رکھی تھیں
دکھی انسانیت ان کے ہاں گوشہ عافیت تلاش کرتی تھی. وہ یاروں کے یارا تھے اور دوستی اور وفا نبھانا جانتے تھے . انہوں نے پوری زندگی اس طرح گزاری کہ دوسروں کے دکھ درد میں سانجھی بن سکیں ، مشکل دقت میں ہر کوئی ان کی مدد سے مطمئن ہوتا تھا .
آخر میں مقررین ان کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ان کے حق میں دعا کی اور ان کی اچھی خصلتوں کو یاد کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا . لاہور آج حافظ سلمان بٹ کو بہت یاد کرتا ہے وہ لاہور کی شان تھے . لاہور آج ان کےبغیر سونا سونا سا لگتا ہے