ہفتے میں چار دن کام کرنے کی سفارشات

0
44

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق

جاپان میں دفتری کام اور صحت مند زندگی میں توازن بہتر بنانے کے لیے ہفتے میں 5 دن کی بجائے 4 دن کام کرنے کے تجویز پیش کی گئی ہے، سالانہ اکانومی پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں، گائیڈ لائنز میں ایک ہفتے میں 5 کے بجائے 4 دن کی چھٹی کی نئی سفارشات بھی شامل ہیں،
نئی سفارشات کے مطابق جاپانی حکومت کی جانب سے شہریوں کا طرز زندگی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ کمپنیاں اپنے عملے کو 5 کی بجائے ہفتے میں 4 دن کام کرنے کی اجازت دیں، حکومت کے مطابق ایک اضافی دن کی چھٹی سے ملازمین کی سیرو تفریح، گھر اور دفتر سے باہر نکلنے، اپنے اور اپنے خاندان پر خرچہ کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی، اضافی چھٹی کے نتیجے میں اضافی خرچ ہوگا جس سے معیشت کو تقویت ملے گی، حکومت کے منصوبے کے مطابق کمپنیاں ایسے قابل اور تجربہ کار عملے کی دفتری اور نجی زندگی کو صحت مندانہ طریقے سے برقرار رکھ سکیں گی جو اپنے اہل خانہ یا بزرگ رشتہ داروں کی دیکھ بھال کی کوشش کر رہے ہیں، ہفتے میں 5 کے بجائے 4 دن کام کرنے کا منصوبہ دفتری عملے کو مزید تعلیم حاصل کرنے، مستقل ملازمت کےساتھ پارٹ ٹائم ملازمت کرنے اور طرز زندگی بہتر بنانے کی بھی حوصلہ افزائی کرے گا.

Leave a reply