سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان جنہوں نے اپنے والد کے انتقال کے بعد چند ایک پنجابی فلموں میں کام کیا لیکن انہیں وہ پذیرائی نہ مل سکی جو ملنی چاہیے تھی. حیدر سلطان لیکن مسلسل پنجابی سینما کے فروغ کی بات کرتے ہیں ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ اگر پنجابی فلموں کو سپورٹ نہ کیا گیا اور حکومت نے سرپرستی نہ کی تو پنجابی فلمیں بننا بالکل ختم ہو جائیں گی. انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی ثقافت کو نظر انداز کرنے کی بجائے اسے فروغ دینے کی ضرورت ہے ، یہاں آنے والی حکومتیں ہر شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر کی خواہشمند نظر آتی ہیں لیکن بد قسمتی سے فلم انڈسٹری کو کبھی بھی اس طرح کی پیشکش نہیں کی گئی جس پر غور کرنے کی ضرورت ہے ،
”اردو کے ساتھ پنجابی فلمیں بنانے پر بھی توجہ دینی چاہیے ”اور اس کے بغیر فلم انڈسٹری کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔ حیدر سلطان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ پنجابی فلم ہی بنائوں اسی میں کام کروں، میری آخری جو دو فلمیں ریلیز ہوئیں ان کو شائقین نے بے حد پذیرائی دی . یاد رہے کہ حیدر سلطان کی کچھ عرصہ قبل اداکار معمر رانا کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس میں انہوں نے معمر رانا کو لیا تھا آڑھے ہاتھوں.