حج اخرجات مزید 60 ہزاربڑھ سکتے ہیں،اخراجات کم کرنے کے لیےعمران خان سعودی حکام سے بات کریں گے

0
43

اسلام آباد:حج مہنگاہوگیا ،اخراجات میں 60 ہزار روپے اضافے کا امکان ،وزارت مذہبی امور کے ذرائع کےمطابق حج 2020 کے اخراجات گزشتہ سال سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، آئندہ سال حج کے اخراجات میں 60 ہزار روپے اضافہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے مذہبی امور کا حافظ عبدالکریم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں حج 2020 کی مجوزہ پالیسی اور انتظامات پر سیکریٹری مذہبی امور نے بریفنگ دی۔سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات 4 لاکھ 89 ہزار روپے متوقع ہیں، گزشتہ سال حج اخراجات 4 لاکھ 26 ہزار روپے تھے۔

سیکریٹری مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے عائد ٹیکسوں کی وجہ سے حج اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے، سعودی عرب نے حج اخراجات 2400 سے 2650 ریال کردئیے ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومتی کفایت شعاری سے گزشتہ حج پر 5 ارب 53 کروڑ روپے حاجیوں کو واپس کیے، اوسطاً فی حاجی 37 ہزار روپے واپس کیے گئے، 70 فیصد حاجیوں کو بچ جانے والی رقم واپس کی گئی۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ بہت جلد سعودی حکام کو پاکستانی حجاج کے اخراجات کم کرنے کے لیے اقدامات کرے

Leave a reply