اسلام آباد (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد 51 ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے.

تفصیلات کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد 51 ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری سکیم کے 31ہزار جبکہ نجی سکیم کے 20 ہزار سے زائد پی آئی اے، سعودی ایئر لائن اور ایئر بلیو کی مختلف پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ مکتہ المکرم سے 26 ہزار حاجی مدینہ منورہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں 8 دن قیام کے بعد وطن روانہ ہوں گے۔ سرکاری سکیم کے ابھی تک 66 ہزار حاجی مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ حج کے بعد فلائٹ آپریشن ملک کے 10 شہروں میں جاری ہے ۔ حاجیوں کو وطن واپس پہنچانے کا کام 15 ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

Shares: