وزارتِ مذہبی امور میں حج انتظامات بارے اہم اجلاس

0
44
talha mehmood

سینیٹر محمد طلحہ محمود کی زیر صدارت وزارتِ مذہبی امور میں حج انتظامات بارے اہم اجلاس ہوا

وزیر مذہبی امور نے وزارت کی 3 روزہ چھٹی منسوخ کر دی ، حج انتظامات پر بریفنگ اور اہم ہدایات دیں ،حاجی کیمپوں کے ذریعے عازمینِ حج کی تربیت، معاونینِ حج کے انتخاب، نجی حج سکیم سمیت متعدد امور زیر غور آئے ،وزیر مذہبی امور سنیٹر محمد طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ عازمینِ حج مناسک اور انتظامی امور اچھی طرح سیکھ اور سمجھ کر جائیں ،تربیتی مواد میں خواتین کی تربیت اور مخصوص مسائل پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تمام حاجی کیمپ خواتین رضاکار ماسٹرز ٹرینرز کے ذریعے خواتین عازمینِ حج کی تربیت کو یقینی بنائیں مرد عازمینِ حج اپنے ہمراہ جانے والی خواتین کی حج تربیت پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں تحصیل اور ضلعی سطح پر حج تربیت کا اہتمام موجود ہے؛ عازمینِ حج تربیت لازمی حاصل کریں عازمینِ حج سمارٹ فون، موبائل ڈیٹا، لوکیشن سروس اور سعودی موبائل ایپ سے آگہی حاصل کریں پاکستانی حجاج مشاعر مقدسہ کے احترام کے پیش نظر وہاں صفائی پر خصوصی توجہ دیں

وزیر مذہبی امور سنیٹر محمد طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں رہنمائی کیلئے لوکل اور پاکستانی معاونین حج موجود ہونگے؛ حجاج ان کی ہدایات پر عمل کریں پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین صرف وزارت کی منظور شدہ حج کمپنیوں کے ذریعے حج کی بکنگ کریں سوشل میڈیا پر سستے حج کے اعلانات سے محتاط رہیں؛ حج بکنگ سے قبل وزارت کی ویب سائٹ سے تصدیق کریں حج کے موقع پر معاونین حج کی کار کردگی کا خود جائزہ لوں گا، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،

 سینیٹر طلحہ محمود وزارت سنبھالنے کے بعد پہلے روز ہی متحرک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

سعودی عرب پاکستان کا مخلص اور سچا دوست ہے 

Leave a reply