اسلام آباد: پاکستان میں حج درخواستوں کی وصولی کل سے 15 بینکوں میں شروع ہوگی،گزشتہ سال کی نسبت رواں سال حج ایک لاکھ روپے سستا ہوگا-

باغی ٹی وی: وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی27 نومبر تا 12 دسمبر جاری رہےگی، آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے، خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔

اعلامیے کے مطابق مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونےکی صورت میں قرعہ اندازی کی جائےگی، اسپانسرڈ شپ اسکیم کے تحت 25 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت درخواستیں ڈالرز کے ہمراہ بیرون ملک سے جمع کرانا ہوں گی، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت درخواست دہندہ یا ان کے عزیز و رشتہ دار قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے،حج درخواستوں کے لیے 15 بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، حج درخواستیں دسمبر 2024 تک کارآمد شناختی کارڈ پر جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار ننکانہ صاحب پہنچ گئے

دوسری جانب پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی تنظیم ہوپ کی طرف سے تعظیم الحرمین الشریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا پچھلے سال کی نسبت ایک لاکھ روپے حج سستا کرچکے ہیں، ایئر ٹکٹس میں رعائت لینے کی کوشش کررہے ہیں، اس معاملے پر ائیر لائنز سے بات چیت کا سلسلہ چل رہا ہے۔

سعودی سفیر نے کہا دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستانی عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، پاکستان اور سعودی عرب کا فلسطین کے حوالے سے بھی ایک مؤقف ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کرکے امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔

مسجد نبویؐ کے ایک اور خادم کا انتقال ہو گیا

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہراشرفی نے کہا کہ حکومت نے حج بھی سستا کیا ہے اور ڈالر کو بھی ڈنڈے کے ذریعے نیچے لائے ہیں، پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کو بھی چاہیئے کہ وہ حجاج کرام کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

Shares: