حج کے موقع پر مکہ مکرمہ میں بچوں کی پیدائش ایک عام بات ہے۔رواں سال کے حج میں پہلا بچہ ایک افغان خاتون کے ہاں مکہ مکرمہ کے چلڈرن اسپتال میں پیدا ہوا۔ بچے کا نام محمد قاسم رکھا گیا ہے۔
العریبیہ ویب سائٹ کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ الحاجہ مریم النوری فریضہ حج کے دوران ہی بچے کی ماں بھی بن گئی ہیں۔ پیدائش کے ساتھ ہی یہ بچہ بھی حاجی بن گیا۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق مریم نوری اور بچہ دونوں صحت مند اور مکمل تندرست ہیں۔
یاد رہے کہ صحت کے شعبے کے 30 ہزار سے زائد کارکنوں اور رضاکاروں کو حجاج کرام کی خدمت پرمامور کیا گیا ہے۔ یہ کارکن چوبیس گھنٹے عازمین حج کی صحت کی حفاظت کے لیے کام کررہے ہیں۔