حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا،عازمینِ حج نماز فجر کے بعد منیٰ سے میدان عرفات پہنچنا شروع ہو گئے ہیں-
باغی ٹی وی : عازمینِ حج نماز فجر کے بعد منیٰ سے میدان عرفات پہنچنا شروع ہوگئے، مسجد نمرہ میں شیخ بندربن عبد العزیز خطبئہ حج دیں گے، خطبہ حج اردو سمیت 10 زبانوں میں ترجمہ کے ساتھ براہ راست پیش کیا جائے گا۔
Hajj Day 4 – 9 Dhul Hijjah 1442 – Itinerary
– Hujjaj proceed to Arafat after Fajr
– Sheikh Bandar Baleelah delivers the Hajj Khutbah at Masjid Al Namirah, Arafat at 12:30 PM and leads the Hujjaj in Dhur & Asr Prayer shortened
– Hujjaj then proceed to Muzdalifa after Maghrib pic.twitter.com/vXsuQcfmQR— Inside the Haramain (@insharifain) July 18, 2021
حجاج ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کر کے پڑھیں گے اور پھر غروب آفتاب کے بعد نماز مغر ب ادا کیے بغیر حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے مزدلفہ میں حجاج مغرب اورعشا کی نمازیں ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ ادا کریں گے-
واضح رہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمینِ حج خیموں کے شہر منیٰ پہنچےتھے، جہاں عازمین رات بھر عبادات میں مصروف رہے مسجد الحرام سے میدان عرفات اور مزدلفہ کے لیے پیدل روانگی کی اجازت نہیں ہو گی، میدانِ عرفات اور مزدلفہ جانے کے لیے خصوصی بس سروس چلائی گئی ۔اس سال کورونا کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار ملکی اور غیر ملکی حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔