بھارتی نوجوان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سفر پر پیدل ہی نکل پڑا
منگلورو: بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ شہاب رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے پیدل ہی نکل پڑا۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساحلی شہر میں مسلمانوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تلپاڈی سرحد پر بھی ایک بڑی بھیڑ نے ان کا استقبال کیا۔ شہاب چوٹور نے اپنا سفر 2 جون کو کیرالہ کے ویلانچیرین ملاپورم ضلع کے قریب اتھواناد سے شروع کیا۔ جمعہ کو اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے وہ جامع مسجد میں ٹھہرے تھے۔
شہاب کیرالہ میں ایک سپر اسٹور پر کام کرتا ہے جو اس مقدس سفر پر 2 جون کو گھر سے نکلا، بھارت سے مکہ مکرمہ پہنچنے میں 280 دن لگیں گے جس میں اسے 8,640 کلومیٹر کا سفر طے کرنا ہوگا اور اوسطاً 25 کلومیٹر فی دن چلنا ہے وہ 2023 میں حج کی ادائیگی کے لیے گزشتہ آٹھ ماہ سے تیاری کر رہے ہیں۔
انھوں نے ن کسی گاڑی میں سفر کیے بغیرچھ ممالک کا سفر کرنے کا عہد کیا ہے سعودی عرب مقدس ترین شہر مکہ تک پہنچنے کے لیے اسے ہندوستان، ایران، عراق، پاکستان اور کویت کی سڑکوں سے گزرنا پڑے گا۔
شہاب کو اس سفر کو کامیاب بنانے میں ریاست کے مرکزی وزیر برائے امور خارجہ وی مرلیدھرن اور کئی دوسرے لوگوں سے مدد ملی ہے اس کا راستہ کرناٹک، مدھیہ پردیش، ہریانہ، پنجاب، مہاراشٹر، راجستھان، مہاراشٹر کی ریاستوں سے ہوتا ہوا واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔
شہاب نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس کا ہدف 25 کلومیٹر روزانہ پیدل چلنا ہے، گھر سے نکلنے سے قبل انہوں نے اشیائے ضروریہ اپنے ساتھ رکھیں جن میں چند کپڑے، چھتری اور بیڈ شیٹ شامل ہے شہاب نے مزید کہا کہ ’تمام مسلمانوں کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار مکّہ مکرمہ جانا چاہیے-
#DreamJourney ##Shihabchottur #kerala To #Makkah #Madinah #MalappuramToMakkah pic.twitter.com/q7HLigZUrf
— Noushad M A (@NoushadMA84) June 4, 2022