عازمین حج کیلئے کتنے لاکھ جانور قربانی کیلئے جمع؟ خبر آگئی

مکہ (اے پی پی) عازمین حج کےلئے 10 لاکھ سے زائد جانور قربانی کےلئے جمع کر لئے گئے.

سعودی عرب میں عازمین حج کے لئے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے 10 لاکھ سے زائد مویشیوں کو جمع کر لیا گیا ہے۔ اسلامی ترقیاتی بینک گروپ اور اس پروجیکٹ کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر بندر الحاجر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ رواں حج سیزن کے دوران عازمین حج کے لئے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے 10 لاکھ سے زائد مویشیوں کو جمع کر لیا گیا جبکہ حاجیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 40 ہزار سے زیادہ آپریٹرز ، تکنیکی ماہرین اور سپروائزرز چوبیس گھنٹے کام کریں گے۔ دریں اثنا، سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے کہا کہ 30 ہزار 908 افراد حج کے دوران صحت اور ہنگامی خدمات کی فراہمی کے لئے کام کریں گے۔

خدام حجاج میں وزارت صحت ، سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی اور سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ساتھ سکیورٹی کے خدمات فراہم کرنے والے کارکن بھی شامل ہیں۔ حج کے دوران میڈیکل اور ایمبولینس اہلکاروں کی کل تعداد 1141 رکھی گئی ہے اور اتھارٹی نے کہا ہے کہ وزارت صحت ، ڈاکٹروں اور فارماسسٹ کی خصوصی ٹیموں کے ذریعہ علاج معالجے اور ایمبولینس خدمات مفت فراہم کرے گی۔

Tagshajj

Comments are closed.