حج بیت اللہ کون سے پاکستانی ادا کر سکیں گے ، طاہر اشرفی نے بتادیا

باغی ٹی وی : حج کرنے والے زائرین کے لیے خوشی کی خبر آگئی ، معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے اس خوشی کی خبر کو سناتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال 60 ہزار افراد حج كرسكيں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا . پاکستانی حج کر سکیں گے جس کے لیے کچھ ضوابط پر عمل پیرا ہونا لازمی ہوگا ، اسی طرح حج کے لئے کورونا ويكسين لگوانى لازمی ہو گى، مكمل احتياطى تدابير پر بھی عمل كرنا ہو گا۔

معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے کہا کہ حج کے لیے جانے والے افراد کو میڈیکل سرٹیفیکٹ جمع کروانا ہو گا، اس رپورٹ میں یہ تصدیق ہونا لازمی ہوگا کہ امیدوار 6 ماہ کے دوران بیمار نہیں ہوئے۔

معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے ہ سعودی حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مسلمانوں کے جزبات کو تسکین ملی ہے .

واضح رہے کہ کرونا کی وبا کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ غیرملکی عازمین فریضہ مقدسہ ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے عازمین کے لیے کرونا ویکسی نیشن کی شرط عائد کی اور منظور شدہ کمپنیوں کے ناموں کا اعلان بھی کیا ہے، اعلان اور شرط کے بعد پاکستانی وزارتِ خارجہ نے سعودی حکومت سے رابطہ کیا اور چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی ہے

Shares: