رحیم یار خان شیخ زید ایرپورٹ سے حج کی پہلی پرواز کل دوپہر 40۔1 منٹ پر روانہ ہو گی۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق حجاز کرام پرواز کی روانگی سے پانچ گھنٹے پہلے ایرپورٹ پہنچے اور احرام اور ذاتی ضرورت کی اشیاء ہینڈ کیری میں اپنے ساتھ رکھیں کیونکہ رحیم یار خان ائیرپورٹ پر امیگریشن کے بعد جمع کروایا گیا سامان جدہ ائیرپورٹ پر ہی ملے گا۔۔

رحیم یار خان سے پہلی حج پرواز کل روانہ ہو گی
Shares: