ہاجرہ یامین کی آنے والی ڈرامہ سیریل ونڈر لینڈ کا ٹریلر جاری

ہاجرہ یامین کی آنے والی ڈرامہ سیریل ونڈر لینڈ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے.یہ سیریز ناظرین کو ایک ایسے جذباتی سفر پر لے جائے گی جہاں ایک پرجوش نوجوان اپنے خوابوں کے حصول کی کوششیں کررہا ہے جس کیلئے وہ کبھی محبت کے پیچیدہ راستوں سے گزرتا ہے اور کبھی خود کو بدلتا ہے۔ باصلاحیت لکھاری ردا بلال کی کہانی ونڈرلینڈ میں روحیل، جس کا کردار فہدشیخ نے بڑی خوبصورتی سے ادا کیاہے، جو اپنی شدید خواہشات کو پورا کرنے کی دھن میں نکلتا ہے۔اس سفر میں بے شمار رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے آخر وہ ایک ایسے مقام پر پہنچتا ہے جہاں اس

کو اپنے خوابوں کے حصول کی سخت جدوجہداور اپنی محبت کے درمیان ایک کشمکش میں گرفتار ہوجاتا ہے۔فہد کے ساتھ کاسٹ میں ہاجرہ یامین بھی شامل ہیں جو ناظرین کو مسحور کردینے والے سنہری کے کردارمیں روحیل کی ہم سفر بن جاتی ہیں۔مشہورفلم ساز سہیل جاوید نے نہایت مہارت کے ساتھ زندگی کو ایک پرکشش روپ میں پیش کیا ہے، جبکہ انہوں نے شو کے پروڈیوسراور ڈائریکٹر کے طور پر بھی اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔جاوید کی غیرمعمولی صلاحیتوں نے کہانی کے شاندار بیانیے کو اس بات کی ضمانت بنادیاہے کہ ناظرین ونڈرلینڈ کی پرکشش دنیا میں کھو کر رہ جائیں گے۔

Comments are closed.