اداکارہ حاجرہ یامین جو جو زیادہ تر سنجیدہ کردار کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں ، انہوں نے خواتین کے نام ایک اہم پیغام دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اگر شوہر بے عزتی کرنے والا ہو تو اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہیے اسکو چھوڑ دیں، انہوں نے تو یہاں تک کہا ہے کہ اگر شوہر پہلی بار میں بے عزتی کرے تو اسکو فورا چھوڑ دیں کیونکہ جو ایک بار بے عزتی کرے گا وہ بار بار کرےگا. انہوں نے کہا کہ لڑکیاں شادی کے بعد تمام گھر کی ذمہ داری نبھاتی ہیں اور سارے کام کرتی ہیں اس سارے سلسلے میں وہ خود پر توجہ دینا بھول جاتی ہیں، خواتین کو ایسا نہیںکرنا چاہیے بلکہ
خود پر جتنا ہو سکے دھیان دیں زیادہ نہیں تو دن میں ایک گھنٹہ ہی اپنے لئے نکال لیں. انہوں نے کہا کہ بعض خواتین ملازمت بھی کرتی ہیں اور گھر کو بھی دیکھتی ہیں ایسی خواتین قابل تعریف ہیں جو یہ دونوں کام ایک ساتھ کررہی ہوتی ہیں. خواتین شادی کے تعلق میں زیادہ قربانی دیتی ہیں. اداکاری میرا جنون ہے اوریہ جنون مرتے دم تک میرے ساتھ رہے گا، بلکہ میں تو یہ کہوں گی کہ میں آخری سانس تک اداکاری کروں گی.انہوں نے کہا کہ مجھے کامیڈی کردار بھی پسند ہیں ملیں گے تو ضرور کروں گی.