حکومت کے پاس مسخروں کی فوج،کونسی گولی کھائی کہ انکا ضمیر بدل گیا، شازیہ مری
حکومت کے پاس مسخروں کی فوج،کونسی گولی کھائی کہ انکا ضمیر بدل گیا، شازیہ مری
پیپلزپارٹی کے رہنماوں فیصل کریم کنڈی اور شازیہ مری نے پریس کانفرنس کی ہے
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے کشمیر کے دورے کے دوران وفاقی وزراء کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں،بلاول بھٹو کے خلاف تقرریں شروع کردی گئیں ہیں، انتخابی مہم میں پاکستان کے وسائل اور ترقیاتی فنڈز استعمال ہو رہے ہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ اگلی حکومت سندھ میں تحریک انصاف کی ہوگی فواد چوہدری بتائیں کہ وہ اگلی انتخابی مہم کس پارٹی کی چلائیں گے، فواد چوہدری کا ریکارڈ ایسا رہا ہے کہ وہ پرویز مشرف کے ساتھ بھی رہے ہیں، آصف زرداری کے لاہور کے دورے کے دوران حکومت کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، آصف زرداری کوئٹہ سمیت ملک کے ہر کونے میں جائیں گے،
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پرویز الہی نے کہا کہ اگر اس سال بھی حکومت نے کارکردگی نہ دکھائی تو پھر اللہ ہی حافظ ہے، ملک میں گرمیوں کے دوران بھی گیس کا شدید بحران ہے، افغانستان کے معاملے پر حکومت سوئی ہوئی ہے، افغانستان کے معاملے پر پارلیمان کا ان کیمرا اجلاس بلاکر اعتماد میں لیا جائے،یہ اتنی بےحس حکومت ہےجس نےمیڈیکل پربھی ٹیکس لگادیا،یہ عام لوگوں اورتنخواہ دار طبقےکیلئے دشمن بجٹ ہے،حکومتی کے گردشی قرض 2.8 کھرب ہوجائیں گے،حکومت نے زراعت ،سونے ،چاندی پر 17 فیصد ٹیکس لگا دیا ،حکومت کے پاس مسخروں کی فوج ہے،روزانہ چار مسخرے کھڑے ہوجاتے ہیں،ایک مسخرا تو کبھی سائیکل پر سوا ہوتا ہے تو کبھی پیپلزپارٹی میں آجاتا ہے، یہ کون سی گولی کھاتے ہیں کہ ایک دم ان کا ضمیر بدل جاتا ہے، عوام ان کی حکومت سے تنگ آگئے ہیں،دعوی کیا جا رہا ہے کہ بجلی میں اضافہ کیا گیا ہے لیکن عوام کو مل نہیں رہی، عمران خان بتائیں کہ وہ کیا کرپشن کر رہے ہیں کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے؟ کل فنانس بل اسمبلی میں آ رہا ہے، حکومت کا پیش کیا گیا بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے،بہت جلد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے جا رہا ہے
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟
پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف
پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا
فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید
شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی
پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان