اتحادی حکومت کو عدم برداشت اور تشدد کے حملے کا سامنا ہے،بلاول

0
49
bilawal bhutto

پیپلز پارٹی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یومِ برداشت پر پیغام میں کہا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحانات امن، ہم آہنگی، سماجی، سیاسی اور معاشی ترقی کے لیے شدید خطرہ بن رہے ہیں

وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کی باشعور اکثریت ملک سمیت دنیا بھر میں رواداری کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں رواداری کی مشعل راہ ہے پی پی پی کے قیام سے ہی اس کی قیادت اور کارکنان برداشت کے علمبردار رہے ہیں "رواداری ہماری دنیا کی ثقافتوں، ہمارے اظہار کی شکلوں اور انسان ہونے کے اقدار کے تنوع کا احترام، قبولیت اور قدردانی ہے پاکستان پیپلز پارٹی برداشت پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے سرگرم عمل ہے.پی پی پی ملک کی سب سے مضبوط بائنڈنگ فورس ہے، جہاں معاشرے کے ہر طبقے کو بلا تفریق یا تعصب نمائندگی اور بااختیار بنایا جاتا ہے.

وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کو عدم برداشت اور تشدد کے حملے کا سامنا ہے یہ حملہ ان عناصر کی جانب سے ہے جنہیں قابل اعتراض اور مشکوک فنڈنگ ​​کے ذریعے چلایا گیا.مذکورہ عناصر اپنے ادنیٰ سیاسی مفادات کی خاطر جمہوریت، اداروں اور سماجی و سیاسی تانے بانے کو تباہ کرنے پر تلے ہیں پی پی پی اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں، شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی طرح رواداری، امن اور ہم آہنگی کو فروغ دیتی رہے گی

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں

Leave a reply