حکومت نے چوھدری نثار کو کونسا کام کرنے پر مجبور کر دیا؟

0
73

حکومت نے چوھدری نثار کو کونسا کام کرنے پر مجبور کر دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوھدری نثار نے بڑا فیصلہ کر لیا

اطلاعات کے مطابق چودھری نثار نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے 24 مئی 2021 کوپنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے، چودھری نثار پنجاب اسمبلی آئیں اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ ان سے حلف لیں گے

چوہدری نثار راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ چوہدری نثار نے عام انتخابات میں منتخب ہونے کے بعد سے تاحال حلف نہیں اٹھایا، ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے ن لیگ اور ق لیگ سمیت آزاد ارکان سے رابطے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ نے مختلف جماعتوں کے اراکین سے رابطوں کے بعد صوبائی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے

پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

واضح رہے کہ حلف نہ اٹھانے والے ارکان پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی سے متعلق اہم فیصلہ حکومت نے کیا تھا،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور کرلی ،اسحاق ڈارکی سینیٹ اور چودھری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کا امکان ہے،آرڈیننس کے مطابق اگر منتخب نمائندہ 60 دن میں حلف نہ لے تو نشست خالی ہو جائے گی الیکشن کمیشن ایسے منتخب نمائندے کو فوری ڈی نوٹی فائی کرے گا،

واضح رہے کہ چوھدری نثار قومی اسمبلی کا الیکشن ہار گئے تھے تا ہم پنجاب اسمبلی کا الیکشن جیت گئے تھے، چودھری نثار نے ابھی تک اسمبلی میں آ کر حلف نہیں لیا اور نہ ہی کبھی اجلاس میں شریک ہوئے، ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار بھی سینیٹر ہیں لیکن اجلاس میں نہیں آتے ، اسحاق ڈار لندن میں مقیم ہیں ،گزشتہ دنوں سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینے پر سابق صدر آصف زرداری نے شکوہ کیا تھا کہ اسحاق ڈار بھی ووٹ نہیں دینے آئے تاہم اب الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کر دی گئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن حلف نہ اٹھانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دے گا اور اس حلقے میں دوبارہ الیکشن ہوں گے

Leave a reply