حکومت کی منتیں کر لیں، بات ہی نہیں سن رہے، صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی نے سینئر صحافیوں نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی ہے

اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھنا چاییے ،حکومت کو کئی مرتبہ اپوزیشن سے مذاکرات کی دعوت دی ،حکومت نے مذاکرات کی دعوت کا کوئی جواب نہیں دیا،مذاکرات کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مکمل خاموشی ہے،عمران خان کو خدشہ ہے کہ حکومت الیکشن کرانے میں سنجیدہ نہیں، فواد چودھری کیساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر شرمندگی ہوئی، مائنس عمران خان فارمولا کامیاب نہیں ہو سکتا، عمران کی گرفتاری یا مائنس ون فارمولے پر سخت عوامی ردعمل سامنے آئے گا

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو اسوقت سے تحریک انصاف الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہے، تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیاں توڑ دی ہیں،ان دو صوبوں میں بھی الیکشن ابھی تک ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان نے لانگ مارچ کیا مگر الیکشن کی تاریخ نہ لے سکے ہر روز الیکشن کا مطالبہ ہوتا ہے تا ہم حکومت کہتی ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، مریم اورنگزیب اکتوبر میں الیکشن کہہ چکی ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں الیکشن مزید تاخیر کا شکار بھی ہو سکتے ہیں،.

Shares: