حکومت بچوں کے حقوق سے متعلق اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی آج عالمی یوم اطفال منا رہا ہے،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بچے کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی وسائل ہوتے ہیں،بچے قوموں کے مستقبل کی واحد ضمانت ہوتے ہیں،حکومت بچوں کے حقوق سے متعلق اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، حکومت بچوں کی تعلیم،صحت اور تحفظ کو یقینی بنانے کےل یے پرعزم ہے،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کےلیے کئی پروگرام شروع کیے ہیں،بچے کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں،بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن تشکیل دیا گیا،کمیشن میں ایک لڑکی اور ایک لڑکے کو نمائندگی دی گئی ہے،بچوں کے تحفظ کے لیے زینب الرٹ ایکٹ نافذ کیا گیا،جووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018 اور آئی سی ٹی چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ نافذ کیا گیا،
پاکستان بچوں کو ہر طرح کے استحصال ، امتیاز اور پسماندگی سے بچانے کے لئے پر عزم ہے۔ بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اس دن کا مقصد بچوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا ، بچوں کے حقوق کو فروغ دینا اور متعلقہ اداروں کے مابین یکجہتی اور بیداری کو فروغ دینا ہے۔
1989 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بچوں کے منظور شدہ حقوق کا اعلان کیا جس کے بعد 20 نومبر 1990 کو دنیا کے تقریباً 186 ممالک نے بچوں کے عالمی دن کی منظور شدہ حقوق کے مطابق باضابطہ حمایت کرکے اسے قانونی شکل دے دی اور ایک قرارداد کے ذریعے ہر سال 20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن قرار دیا۔
اس موقع پر دنیا بھر میں اس دن کی مناسبت سے تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جن میں والدین سے بچوں کی مناسب تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی بہتر پرورش کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔
بچوں کا عالمی دن، دنیا کشمیری بچوں کی حالت زار کا نوٹس لے، پاکستان








