ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کہا ہے کہ کاروباری حضرات اور شہری حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں۔ عوام کی زندگیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا کام مزید تیز کیاگیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران بازاروں اورمارکیٹوں کی بندش کے حوالے سے مقررہ اوقات کی پابندی کو بھی یقینی بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے باعث ضروری اقدامات اٹھائے ہیں،تاجربرادری کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے تعاون کرے۔انہوں نے شہریوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ احتیاط کرکے ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔

Shares: