یہ کام نہیں ہو سکتا،حکومت کا پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا

0
49

یہ کام نہیں ہو سکتا،حکومت کا پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کو راولپنڈی لیاقت باغ میں جلسے کے لئے حکومت نے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے

پیپلز پارٹی نے بھٹو کی برسی پر لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے اس ضمن میں پی پی نے کمشنر راولپنڈی کو جلسے کی اجازت کے لئے درخواست دے رکھی تھی، کمشنر آفس رالپنڈی نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے درخواست مسترد کر دی اور کہا کہ ملک میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، اسلئے این سی او سی کی ہدایات کے مطابق لیاقت باغ مین جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے.

دوسری جانب وزارت صحت سندھ نے راولپنڈی جلسے سے صوبے میں کوروناپھیلنے کاخدشہ ظاہر کر دیا ہے،وزارت صحت سندھ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کو خدشہ سے آگاہ کردیا،اور کہا کہ راولپنڈی میں کوروناکا پھیلاؤ 17 اورسندھ میں 2 فیصد ہے، راولپنڈی میں 4 اپریل کا جلسہ ہوا تو سندھ بھی کوروناکی لپیٹ میں آسکتا ہے،بہتر ہوگا کہ راولپنڈی میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ منسوخ کیا جائے

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے چار اپریل کو راولپنڈی میں میں بھٹو کی برسی پر جلسے کا اعلان کیا تھا اور اسکی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری تھیں، جلسے میں کراچی سمیت سندھ سے بھی قافلوں نے شرکت کرنی تھی جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے بھی پی پی جیالوں نے شرکت کرنی تھی،جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے کمیٹیاں قائم کی جا چکی ہیں تا ہم اب وزرات صحت کی جانب سے جلسہ منسوخ کرنے کی تجویز سامنے آنے پر جلسہ منسوخ کیا جا سکتا ہے ، جلسہ منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ بلاول زرداری کرین گے

Leave a reply