شہباز کی بیگناہی ثابت،حکومت کے دن گنے جا چکے،رانا ثناء اللہ

شہباز کی بیگناہی ثابت،حکومت کے دن گنے جا چکے،رانا ثناء اللہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمران نے قوم کے تین سال کیوں ضائع کیے

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ملک میں صرف انتقام اور بربادی کی گئی تین سالوں میں ملک کی معیشت بدنام ،انتقام کی سیاست کی گئی،حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،انتقام کی سیاست زمین بوس ہوئی،نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا ملک میں صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں،5ججز کے فیصلے سے شہباز شریف کی بے گناہی ثابت ہوئی

قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا لاہور ہائیکورٹ نے میاں محمد شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت منظور کرلی ہے تینوں ججز نے متفقہ طور پر شہباز شریف کی ضمانت منظور کی

شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت تین رکنی فل بنچ نے کی، بینچ کی سربراہی جسٹس علی باقر نجفی نے کی۔ جبکہ دیگر ججوں میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی شامل ہیں۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال کے اختلافی نوٹ کی بنا پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے فل بنچ تشکیل دیا تھا۔شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست کے موقع پر ن لیگی رہنما مریم نواز،رانا ثناء اللہ، رانا ارشد سمیت دیگر ن لیگی رہنما بھی عدالت میں موجود تھے

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا

سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟

شہباز شریف کے کتنے ارب اثاثوں کی تفصیلات نہیں مل رہیں؟ نیب کا عدالت میں انکشاف

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

Comments are closed.